سرنڈر مودی چین اور اپنی عوام سے شکست کھا چکا ہے‘ فائق شاہ

سرنڈر مودی چین اور اپنی عوام سے شکست کھا چکا ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے اور بے دخل کرنے کو شرمناک بوکھلاہٹ قرار دیا، جبکہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کرنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت چین اور اپنی عوام کا غصہ کشمیری نوجوانوں اور ہمارے سفارت کاروں پر نکال رہی ہے، چین سے شکست کھانے کے بعد سرنڈر مودی سرحد پر، اور کشمیر میں ظلم کررہا ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ اندرون ملک کورونا کے مریض فٹ پاتھوں پر جان دے رہے ہیں، غربت اور افلاس خطے کی ابادی جو کھا رہی ہے لیکن انتہا پسند بھارتی فوج اور حکومت ظالمانہ سلوک کر کے اپنی خفت مٹا رہی ہے، پورا عالم اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے، کشمیری مسلمان اور بھارت میں رہنے والی اقلیتیں بھارتی حکومت کے عذاب کا شکار ہیں، او آئی سی نے بھی بھارت کو سخت جواب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی طاقتیں اور ادارے بھارت کو لگام نہیں دیں گے وہ ظلم سے باز نہیں آئے گا حکومت پاکستان سخت ردعمل کے لئے خارجہ پالیسی تشکیل دے، دنیا کو کورونا کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی سلوک سے آگاہ کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی سے خطے میں جنگی تباہی پھیل سکتی ہے جس سے دنیا کا امن اور انسانیت کی تباہی ہوگی، امن ترقی پارٹی اندرون اور بیرون ملک بھارتی مظالم سے ہر فورم پر آگاہی دے گی،انہوں نے حکومت پاکستان سے تیز رفتار خارجہ پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -