لکی مروت، کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد65تک پہنچ گئی

  لکی مروت، کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد65تک پہنچ گئی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد65تک پہنچ گئی جن میں چھہ افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 21افرادصحت یاب ہوئے۔ کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرہدایت اللہ کے مطابق ضلع بھرمیں کوروناسے مجموعی طور پر 65 افراد متاثر ہوئے جن میں چھ افراد جان بحق ہوگئے اور21افرادصحت یاب ہوچکے ہیں موجودہ وقت میں سرائے نورنگ اور لکی مروت سمیت ضلع بھرکے چھ مقامات پر لاک ڈاون کاسلسلہ جاری ہے تاہم پھر بھی کوروناتیزی سے پھیل رہاہے فوکل پرسن ڈاکٹرہدایت اللہ نے شہر یوں پرزوردیاکہ حکومت کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے تاکہ اس مہلک وباء پرقابوپاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -