پی ٹی ایم کی 2 خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

پی ٹی ایم کی 2 خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ نے پی ٹی ایم کی دوخواتین ثنا ء اعجاز اورجمیلہ گیلانی کی ضمانت قبل ازگرفتار ی کی درخواست منظور کرلی سماجی کارکن ثناء اعجاز اورسیاسی رہنماجمیلہ گیلانی کے خلاف 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف انہوں نے آج جوڈیشل کمپلیکس پشاورمیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر اللہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دی تھیں جو فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے پر80ہزاردونفری منظور کرلی واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے جلسے میں تقریر کرنے پر ان دوخواتین کے خلاف بھی16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا جمیلہ گیلانی کا تعلق اے این پی سے تھا جن کی بعد میں پارٹی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔