ایر یگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کیخلاف مظاہر ہ

ایر یگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا تنخوا ہوں اور پنشن میں اضافہ کیخلاف مظاہر ہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت فیڈریشن کے قائمقام صدر صداقت علی، جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک، پریس سیکرٹری محمد اکرام، عابد حسین، طارق مشوانی، ظفر خان، حسین شاہ اور حئی نواز کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام پر ووٹ لیکر تحریک انصاف نے عوام اور سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا کیونکہ موجودہ حکومت ہی نے مہنگائی کا طوفان لایا لاک ڈاؤن سے بھی وہ متاثر ہوئے ہیں وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے لئے بلا رکاوٹ تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ کرتے ہیں لیکن مہنگائی سے متاثر ملازمین کو نظر انداز کر دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -