میونسپل ایڈمنسٹریشن وانا نے ٹینڈر کے ذریعے ٹرانسپورٹ اڈہ قائم کردیا

  میونسپل ایڈمنسٹریشن وانا نے ٹینڈر کے ذریعے ٹرانسپورٹ اڈہ قائم کردیا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان وانا ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حیدر وزیرِ نے پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ وانا سب ڈویژن کی سطح پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن وانانے 2020-03-19 کو باقاعدہ جنرل بس سٹینڈ کے لیے ٹینڈر کراکے متفقہ طور پر اڈا بازار میں قائم کردیا جس پر کرونا وباکے دوران ضلعی لاک ڈاؤن کی وجہ سے عمل درآمد نہ ھوسکا جبکہ جنرل بس سٹینڈ کی سائٹ پر مسافروں کے لئے ساری سہولتیں مہیا کی گئی جس میں زنانہ انتظارگاہ اور مسجد موجود ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاحال وانا بازار میں پرانے سٹینڈوں سے بھی نان لوکل گاڑیاں ملک کے ہر شہر کے لئے جاتی ہیں جس کی وجہ سے کاروباری اور عام عوام تنگ اچکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر وانا نے ان پرانے سٹینڈوں سے گاڑیاں ہٹھاکر قانونی قدم اٹھایا جس کا ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عوام کی یہی خواہش ہیں کہ نان لوکل گاڑیوں کے لیے ایک ہی جنرل بس سٹینڈ قائم کیا جائے مذید انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور کمانڈنٹ سکاؤٹس سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ کل سے جن نان لوکل گاڑی کے پاس تحصیل میونسپل کمیٹی کی تسلیم شدہ رسید موجود نہ ھو انھیں تنائی چیک پوسٹ پر جانے کی اجازت نہ دیں تاکہ قانون کی پاسداری عمل میں لائی جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -