وی سی وومن یونیورسٹی صوابی کا مفتی نعیم اور نثار صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت

وی سی وومن یونیورسٹی صوابی کا مفتی نعیم اور نثار صدیقی کی وفات پر اظہار ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)وومین یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر شاہانہ عروج کاظمی نے ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم اور سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر نثار صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم اور نثارچصدیقی کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے مفتی نعیم صاحب کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے اس کی مذہبی خدمات قابل ستائش ہیں ان کے انتقال سے ملک ایک مذہبی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے جوایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔جس کی خلا کوئی نہیں پر کرسکتا جبکہ پروفیسر نثار صدیقی نے سکھر آئی بی اے کی بنیاد رکھی تھی اور اس ادارے کو بلندی تک پہنچانے میں نثار صدیقی کا بڑا ہاتھ ہے وائس چانسلر شاہانہ عروج کاظمی نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی عطا کرنے کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -