بار اور پنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،حیات گل مہمند

بار اور پنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،حیات گل مہمند

  

الپوری(بیورورپورٹ)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات گل مہمند نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،وکلاء سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔ شانگلہ میں وکلاء نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دینے ہے۔ عدالتیں اور وکلاء انصاف کی فوری فراہمی کیلئے اپنے کوششیں کر رہی ہے۔ مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات گل مہمند نے بدھ کے روزشانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے نومنتخب کابینہ سے حلف لینے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات گل مہمند نے منتخب کابینہ کو پشاور ہائی کورٹ چیف جسٹس کی جانب سے مبارکباد پیش کی انھوں نے کہاکہ منتخب کابینہ اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینگے اور ہمیشہ حق اور انصاف کیلئے ڈٹ کر مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار نبھائینگے۔حلف برداری تقریب سے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے نومنخب صدر سینئر قانون دان محمد نعیم خان ایڈوکیٹ،نومنتخب جنرل سیکرٹری بحرکرم خان ایڈوکیٹ،فیاض احمد چکیسری ایڈووکیٹ، شاہ ایرانی ایڈووکیٹ وسابق صدور نے بھی خطاب کیا اس موقع پرایڈیشن سیشن جج شانگلہ آفتاب اقبال، سینئر سول جج(ایڈمن) شانگلہ شیرازطارق، سینئر سول جج(جوڈیشل) شانگلہ محمد الیاس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ گوہر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی، ایکسٹرا ا سسٹنٹ کمشنر الپوری اظہر ظہور سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان، وکلاء برادری اور صحافیوں کی شرکت۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -