پولیس کی کورونا کے دوران خدمات نمایاں ہیں،ڈی پی او صوابی

پولیس کی کورونا کے دوران خدمات نمایاں ہیں،ڈی پی او صوابی

  

صوابی (بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی شاہد عمران نے کہا ہے کہ پولیس کرونہ کے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ عوام الناس اور تھانہ جات میں سنٹائزر،ماسک تقسیم کرنے کے دوران انہوں نے عوام الناس میں شعور اجاگر کرکے انہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔اور کہا کہ بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اس موضی مرض سے خود اور اپنے خاندان کو بچائیں۔کیونکہ احتیاط زندگی ہے۔ اور مزید کہا کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق تمام شہری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس موذی مرض کو شکست دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے ضلع صوابی کی پولیس نے جوانوں کے لئے 227حفاظتی سوٹ بنا کر ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز میں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں میں تقسیم کئے۔ جب کہ اسی طرح اپنے ہی ذرائع سے ضلع صوابی کے لئے بیس ہزار ماسک، نو سو گلوز، چار ہزار عدد سینٹائزر، 5500ڈیوٹی جراثیم ثابن، سپرے بھی پولیس جوانوں میں تقسیم کئے۔ عوام الناس میں حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کا نفاذ ہماری اہم ترجیح ہے۔کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسی کے تحت عوام الناس کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت لاک ڈاون کو بہتر انداز سے کروا رہے ہیں،اور ساتھ ہی با شعور عوام پولیس کے ساتھ اس وباء سے بچاو کی خاطر بھر پور تعاون کر رہے ہیں،علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں میں ایس ڈی پی اوز،جملہ ایس ایچ اوز نے علاقہ علماء کرام،مسجد امام،پبلک لیزان کمیٹی ممبران،علاقہ مشران کے ساتھ اس موضی مرض کے حوالے سے میٹنگز کروائی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -