شانگلہ اور مضافات میں موسلادھار بارش،ژالہ باری
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کے موسلا داربارش ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری ہونے کے بعد پہاڑی سلسلوں پر دھن چھایا رہا مسلسل بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔وادی شانگلہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار رہی۔ مسلسل بارش سے سلائیڈنگ ہوئی۔کروڑہ سلائیڈنگ میں ملبہ سڑک پر آگرا جس کی وجہ سے ٹریفک میں روانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز۔ سیاحتی مقامات پر سہولیات کی وقدان پر پریشان ہو گئے۔ شانگلہ اور گرد ونواح میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی تیز ہوؤں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔ شانگلہ انے والے سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ،شومانو سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔۔