ہاؤس جاب ڈاکٹروں کو کم تنخواہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ سے جواب طلب

ہاؤس جاب ڈاکٹروں کو کم تنخواہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے نجی ہسپتال کی جانب سے ہاؤس جاب ڈاکٹروں کو کم تنخواہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا، پی ایم ڈی سی سمیت ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار ڈاکٹر وفاخان کے وکیل اعجاز صابی نے عدالت کو بتایاکہ حکومت نے ہاؤ س جاب ڈاکٹر زکیلئے کم سے کم تنخواہ 56 ہزار روپے مقرر کی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں بھی قرار دیا گیا ہے کہ تمام نجی ہسپتال حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ کے مطابق ڈاکٹروں کو ماہانہ تنخواہ دے گی مگر پشاور کے نجی ہسپتال ہاؤس جاب پر ڈاکٹروں کو صرف 43 ہزار روپے تنخواہیں دے رہاہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نجی ہسپتال تو مریضوں سے کہیں گناہ زیادہ فیسیں لے رہے ہیں مگر ڈاکٹروں کو تنخواہیں کم دے رہی ہے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری ہیلتھ، پی ایم ڈی سی اور نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا