ٹانک دو نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ٹانک دو نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک دو نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹانک کے گنجان آباد علاقے وزیر آباد میں دو نامعلوم مسلح افراد نیگھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کے نیچے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شاید اقبال ولد رحمت مسیح شدید زخمی ہوگئے، زخمی کو ابتدائی طبی امداد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک میں دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد حزب روایت اسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ٹانک اور اسکے گرد و نواح میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک درجن سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے اور نامعلوم مسلح افراد کی پے در پے کاروائیوں سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -