ڈیرہ، خانہ بدوشوں کا 4سالہ بچہ دریائے سند میں ڈوب گیا

ڈیرہ، خانہ بدوشوں کا 4سالہ بچہ دریائے سند میں ڈوب گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ دریا خان پل کے قریب رہائشی پذیر خانہ بدوشوں کا 4سالہ بچہ دریائے سند میں ڈوب گیا، اطلاع پر ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے بچے کی نعش نکال لی۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈیرہ دریا خان پل کے قریب رہائش پذیر خانہ بدوشوں کا 4سالہ بچہ آصف ولد فدا حسین دریاکنارے کھیلتے ہوئے دریائے سند میں ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی ہدایت پر ریسکیو1122کے واٹر ونگ نے فوری سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے کمسن4سالہ بچے کی نعش تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -