منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد میں منشیات فروشوں کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ بھی شامل ہے جن کے قبضے مجموعی طور پرچار کلو گرام سے زائد چرس،چار عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید9ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نے ملزم عبد اللہ ولد حبیب اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد پستول،ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے ملزم سہیل ولد ظفر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد پستول،سربند پولیس نے ملزم عمر صدیق ولد حضرت عمر کے قبضے سے ایک پستول،تہکال پولیس نے ملزم یاسر کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا گیااسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ ناصر باغ، تھانہ پشتخرہ،تھانہ ٹاؤن اور تھانہ تہکال پولیس نے جمال،عامر،یوسف اور صدق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پرچار کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے