چارسدہ،پولیس نے اے ایس آئی کا اشتہاری قاتل گرفتار کر لیا

چارسدہ،پولیس نے اے ایس آئی کا اشتہاری قاتل گرفتار کر لیا

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ۔ اے ایس آئی قتل کیس میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار۔ داماد کو قتل کرنے والی ساس ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ منشیات کے خلاف پولیس کی پے در پے مختلف کاروائیاں جاری۔ راہزنی میں ملوث گروہ کے دو ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے 13جون 2020کو اپنے فرائض سنبھالتے ہوئے پولیس افسران کو مجرمان اشتہاری، منشیات، راہزن گروہ، ڈکیت گروہ، قبضہ مافیا، لینڈ مافیا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے خلاف کاروائیوں کے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیر ِنگرانی چارسدہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 19ملزمان کو گرفتار کیا۔قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان میں پولیس اے ایس آئی قتل کیس میں مطلوب ملزم،شبقدر کی حدود میں داماد کو قتل کرنے والی ساس چند ہی گھنٹوں میں گرفتار جبکہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں اپنے شوہر کو آشنا کی ایما سے قتل کرنے والی قاتل بیوی بروقت گرفتارکر لیا گیا۔اسی طرح سرقہ عام، نقب زنی کی مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ دیگر جرائم میں ملوث 14افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر چارسدہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کمپئن کے دوران بین الاضلاع منشیات ڈیلر وں کا سراغ لگا کر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 50ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 50کلو53گرام چرس،975گرام آئس اور 31شراب کی بوتلیں برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4کلاشنکوف،109پستول،8بندوقیں،2 کالاکوف اور 1656کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ انسدادی کاروائی کی خاطر218افراد جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 8کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -