پولیس کی اہم کارروائی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان برآمد

پولیس کی اہم کارروائی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان کے گودام پر چھاپہ کے دوران کروڑوں مالیت کا سامان برآمد کر لیا،کاروائی کے دوران گلشن کالونی کے قریب تین گوداموں سے سامان برآمد کیا گیا ہے، برآمد ہونے والے سامان میں مختلف گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، غیر ملکی ٹائرز، خشک دودھ اور دیگر سامان شامل ہے، سامان کو موقع ملنے پر پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ گلبہار کی حدود گلشن کالونی میں واقع گوداموں میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی اشیاء موجود ہے جس پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران واقع گوداموں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سپیئر پارٹس، ٹائرز، دودھ وغیرہ برآمد کیا ہے،گلبہار پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے جو موقع ملنے پر پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی تمام غیر ملکی سامان ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -