پری مون سون کے پیش نظر 600افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل

پری مون سون کے پیش نظر 600افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خلیل اکبر نے مون سون کے پیش نظر عملہ صفائی اور نکاسی آب کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پرازالہ کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنی نے پر ی مون سون کے پیش نظر 600 افراد پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جو دن اوررات کے اوقات میں بھی ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے دستیاب وسائل بشمول ایکسکیویٹرز،ٹریکٹرزڈی واٹرنگ پمپس، پانی کے باؤذرز،یٹنگ مشین، ندی نالوں کی صفائی کیلئے خصوصی یونیفارم اور آوزار جبکہ اس کے علاوہ اضافی مشینری بھی حاصل کی گئی ہیں۔ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی کی جانب سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر چھوٹی بڑی ندی نالوں میں مچھر مار سپرے کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے۔شہر کے چودہ یونین کونسلز میں انٹی ڈینگی مہم بھی شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پری مون سون سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر کمپنی نے شہر کے اہم مقامات پر بھی ڈس انفیکیشن سپرے کر دیا ہے جبکہ پاکستان چوک میں واک تھرو گیٹ بھی نصب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی اپنے محدود وسائل میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ صفائی،نکاسی آب اور دیگر مسائل کے لئے عوام کمپنی کے شکایت سے رابطہ کرسکتے ہیں جو کہ معمو ل کے مطابق کھلا رہے گااور ہر قسم کی شکایات پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام میں شعور اجاگر کرنے پر زور دیا تاکہ شہری بھی اس عوامی آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اور ندی نالوں میں کچھرا پھینکنے سے گریز کریں۔