ناصر حسین شاہ کی تعزیت کیلئے جامعہ بنوریہ آمد

ناصر حسین شاہ کی تعزیت کیلئے جامعہ بنوریہ آمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد م،مفتی محمد نعیم ؒ کے بڑے صاحبزادے اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم سے تعزیت کی اور حضرت مفتی صاحب کی بلندی درجات کیلئے دعاکی اور جامعہ کے رئیس مولانا نعمان نعیم کو یقین دلایا کہ وہ جامعہ بنوریہ کو اپنا ادارہ سمجھتے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مفتی محمد نعیم جید عالم دین اور بڑی شخصیت تھے ان کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مفتی صاحب ملک وملت کا سرمایہ تھے،ان کے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -