تحفظ ناموس رسالتؐ ایمان وعقیدے کا حصہ ہے،محمدحسین محنتی

تحفظ ناموس رسالتؐ ایمان وعقیدے کا حصہ ہے،محمدحسین محنتی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ایک قرارداد کے ذریعے کتب اور تعلیمی اداروں مں حضرت محمد ﷺ کے مقدس نام کے ساتھ خاتم النبین لکھنا،پڑھنااوربولنا لازمی قرار دینے والے قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے،تینوں اسیمبلیاں اور پاس کرانے والے ارکان قابل تحسین ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول ومقبول فرمائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ہر مسلمان حرمت رسولؐ کیلئے کٹ مرنے کے جذبے سے سرشار ہے اور ختم نبوت پر ایمان مسلمانوں کے عقیدے کا حصہ ہے مگر بدقسمتی سے ملک کے اندر بعض طبقات وعناصر کی جانب سے مجہول قادیانیوں کی حمایت حاصل ہوتی رہتی ہے جن کی بااثر قوتوں اور منتخب ایوانوں اور اقتدار کی راہداریوں تک رسائی ہوتی ہے، فتنہ قادیانیت کی حوصلہ افزائی کرنے والے ایسے بدبخت عناصر کبھی درسی کتب میں شعائر اسلام کو خارج کرانے،محمدؐ نبی آخرالزمان کے لقب خاتم النبین میں ترمیم تحریف کرانے اور اور کبھی منتخب ایوانوں میں آئین وقانون کی متعلقہ دفعات میں تبدیلی کرانے کی مکروہ سازشوں میں مصروف رہتے ہیں مگر فوری وسخت ردعمل پر انہیں ہر بار ہر سازش میں منہ کی کھانی پڑتی ہے کیونکہ کوئی بھی مسلمان چاہے وہ کتنا بھی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنا سر تو کٹواسکتا ہے مگر عقیدہ ختم نبوت اور توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا۔خاتم النیبن کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے سے منکرین ختم نبوت کی سرکوبی کا مؤثر انتظام کیا گیا ہے جس پر حکومت واپوزیشن سمیت پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید :

صفحہ اول -