سندھ حکومت کورونا کے ٹیسٹ مفت کر رہی ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

سندھ حکومت کورونا کے ٹیسٹ مفت کر رہی ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہونے کہاہے کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کورونا ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا کہ نجی اسپتال کورونا ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اکتوبر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس وجہ سے ہم آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔عذراپیچوہو نے بتایا کہ سندھ حکومت علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -