پشاور بار کی طرف سے نوجوان کی پر تشدد ویڈیو کی مذمت

پشاور بار کی طرف سے نوجوان کی پر تشدد ویڈیو کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور بار نے پولیس کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور بار کی کابینہ کی ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ہوا اجلاس کی صدار ت پشاور بار کے صدر اختربلند ایڈوکیٹ نے کی کابینہ اجلاس میں نوجوان عامر پر پولیس تشدد اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی شدید مذمت کی اور پولیس حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں پولیس حکام سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا