صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،منصوبے کی منظوری

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،منصوبے کی منظوری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP)نے7136.844ملین روپے لاگت کے چار پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقدہ(PDWP)کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے صنعتوں اور کثیر شعبہ جاتی ترقی(MSD)کے شعبوں کے چار منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ان کی منظوریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر صنعتی شعبے میں "ایم ڈی ٹی ایف کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں اقتصادی بحالی(راوٗنڈ II) "کی منظوری دی گئی جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سیل (CPEC CELL)کے قیام، سابق فاٹا میں ٹھیکیداروں کے واجبات، معاوضے، ایٹریبٹریشن ایوارڈ، عدالت کی طے کردہ رقوم اور اضافے کی کلئیرنس اور گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ فاٹا (DOP)MDTF/WB(GPP)شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -