اے ٹی آئی کے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سے مذاکرات کامیاب
اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اے ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج رنگ لے آیا۔طلبہ مسائل کے حل کیلئے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سے ساتھ مذاکرات کامیاب۔گورنر پنجاب نے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب کی سربراہی میں سیکریڑی ایچ ای سی پنجاب،پانچ وائس چانسلرزاور طلبہ تنظیموں کے نمائندؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انجمن طلبہ اسلام نے گذشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا تھا گورنر ہاؤس اور دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا پلان تھا جس پر وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر اسماعیل اور دیگر طلبہ نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کیے جس پر انہوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والا طلبہ مارچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کہا طلبہ کے تمام جائز مطالبات مان لئے گئے ہیں۔ اب احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں ہے۔آن لائن کلاسز میں کوالٹی کے ایشو زکے ساتھ انٹرنیٹ کی عدم فراہمی بھی بڑ اایشو ہے۔سرکاری اور نجی جامعات کومیں خود خط لکھوں گا کہ جامعات آن لائن کلاسزکی کوالٹی کو بہتر بنائیں۔ قائم کردہ کمیٹی ایک ہفتہ میں آن لائن کلاسزوامتحانات، فیسوں میں کمی اور دیگر مسائل پر رپورٹ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کرے گی جبکہ کمیٹی ہی آئندہ فیصلہ کرے گی کہ آن لائن کلاسز اور امتحانات ہونگے یا نہیں جبکہ گورنر پنجاب نے جامعات کو فیس ادا نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو فارغ کرنے سے بھی روک دیا،
مذاکرات کامیاب