پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے معاشی شرح نمو کا تخمینہ حکومتی اندازوں کے برعکس ہے جس میں حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 2 اعشاریہ 1 فیصد مقرر کیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال پاکستان کی گروتھ منفی صفر اعشاریہ چار فیصد رہے گی، کورونا سے عالمی معاشی بحران توقعات سے زیادہ سنگین ہوگا، جنوری تا مارچ 2021 میں مزید مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال بھارتی شرح نمو منفی1 اعشاریہ 4 فیصد ہوسکتی ہے، بھارتی شرح نمو پاکستانی شرح نمو سے بھی زیادہ گرے گی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں وبا پھر پھیلنے کا خدشہ ہے۔