لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،نیب کو نوٹسز جاری

لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ...
لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور،نیب کو نوٹسز جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے اختیار کیاگیا ہے کہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق نہیں بتایا جا رہا ،نیب غیرقانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں باربارطلب کررہا ہے ۔

عدالت نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جولائی تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -