ملتان نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے 2 مریض دم توڑ گئے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے 2 مریض دم توڑ گئے،نشترہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد127 ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی92 نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ،نشتر ہسپتال میں کورونا میں مبتلا مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد نشتر ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد127 ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نشترہسپتال میں کورونا کے 55 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں 19 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 9 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔