سمارٹ لاک ڈاﺅن سے کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آئی ،چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاﺅن کے دائرہ کار کو بڑھانے پر غورکیاگیا،اجلاس میں افسروں نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاﺅن سے کیسز اور اموات کی شرح میں کمی آئی۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی افسر اضلاع میں کورونا والے علاقوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ بھجوائیں ،رپورٹس کی روشنی میں ان علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے کر لاک ڈاﺅن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔
اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے بازاروں کو مکمل بند کرنے کافیصلہ کیاگیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ایس او پیز میں دیئے گئے استثنیٰ کے علاوہ مزید کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ۔