و ہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو پرائیویٹ ادارے بھی نوکری سے نہیں نکال سکتے کیونکہ ۔ ۔ ۔

و ہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو پرائیویٹ ادارے بھی نوکری سے نہیں نکال سکتے کیونکہ ...
و ہ علاقہ جہاں کے لوگوں کو پرائیویٹ ادارے بھی نوکری سے نہیں نکال سکتے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)کورونا کے باعث بند ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے انکی ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے سیل کئے جانے والے علاقوں میں ملازمت کرنے والے شہریوں کے لئے سہولت کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی ادارے ایسے علاقوں میں مقیم اپنے ملازمین کو نہ تو نوکری سے نکالیں گے اور نہ ہی تنخواہ میں کٹوتی کریں گے۔ اگر کسی نجی ادارے ، دکان، فیکٹری یا مل مالک نے ایسے ملازم کو چھٹی کرنے کے باعث نکالا تو ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے۔