پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپنے ادوارمیں جعلی اسناد،سرٹیفکیٹس پرپائلٹ بھرتی کئے،شہبازگل

پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپنے ادوارمیں جعلی اسناد،سرٹیفکیٹس پرپائلٹ بھرتی ...
پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپنے ادوارمیں جعلی اسناد،سرٹیفکیٹس پرپائلٹ بھرتی کئے،شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپنے ادوارمیں جعلی اسناداورسرٹیفکیٹس پرپائلٹ بھرتی کیے،یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کودیا کہ ایسے262پائلٹس کوپکڑاا ورسزائیں دے،پھرکہتے ہیں کہاں ہے نیاپاکستان ۔

معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان کے ہرمحکمے میں کرپشن اورگندگی ہے،وزیراعظم عمران خان کوایک ایک چیزٹھیک کرناپڑرہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -