کراچی میں بھائیوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور وجہ ایسی کہ سن کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

کراچی میں بھائیوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور وجہ ایسی کہ سن کر آپ کی آنکھوں ...
کراچی میں بھائیوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور وجہ ایسی کہ سن کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپنا ہی خون سفید ہو گیا ، کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر اپنی ہی سگی بہن کو قتل کر دیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن کے قتل پر پولیس نے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو مقتولہ کی بہنوں کے بیان کے بعد شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقتولہ کی بہنوں کے مطابق ان کے بھائیوں نے پہلے بھی جائیداد کے لیے بہن پر دباو ڈالا تھا اوربھائی خود ہی بہن کو زخمی حالت میں ہسپتال لے کرگئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر اور جسم پر چوٹ کے نشانات موجود تھے، مقتولہ کی دیگر بہنوں کا الزام ہے کہ ہما ماہین بہیمانہ تشدد کے بعد کئی دن سے ہسپتال میں تھی اور 2 دن پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -