پی سی بی کاٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے،کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق قومی کرکٹرز کی دوسری کوویڈٹیسٹنگ آج ہو گی ،دوسری ٹیسٹنگ میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کاٹیسٹ پازیٹو آیا تو اسے آئسویٹ کردیاجائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ نے نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایاتھا جو نیگیٹو آیاتھا، پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے ،کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کےلئے نامزد ہونے والے سکواڈ میں شامل 7 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں فاسٹ بالر وہاب ریاض، آل راو¿نڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخرزمان، کاشف حسین، عمران خان اور محمد حسنین شامل ہیں، جبکہ ٹیم مساجر ملنگ علی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔