میری بات سنجید ہ لی جائے،ٹڈی دل کی یخنی اورروسٹ سے قوت مدافعت بہتر ہوسکتی ہے،ریاض فتیانہ

میری بات سنجید ہ لی جائے،ٹڈی دل کی یخنی اورروسٹ سے قوت مدافعت بہتر ہوسکتی ...
میری بات سنجید ہ لی جائے،ٹڈی دل کی یخنی اورروسٹ سے قوت مدافعت بہتر ہوسکتی ہے،ریاض فتیانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ ٹڈی دل حرام نہیں ،اس کا بہترین استعمال ہوسکتا ہے ،غریب کے پاس وسائل نہیں ،ٹڈی دل سے قوت مدافعت بہتر کرسکتے ہیں،میں نے ٹڈی دل کے کھانے کی بات کی تو اس کومذاق میں لیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز کئی معاملات اسمبلی فلور پراٹھاچکا ہوں ، کورونا سے بچاوَ کاحل احتیاط ہے،میں نے گزشتہ روز کہا کہ پلازمہ بیچنا غیر قانونی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے مزید کہاکہ ٹڈی دل حرام نہیں ،اس کا بہترین استعمال ہوسکتا ہے ،غریب کے پاس وسائل نہیں ،ٹڈی دل سے قوت مدافعت بہتر کرسکتے ہیں،ٹڈی دل کی یخنی اورروسٹ سے قوت مدافعت بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ٹڈی دل کے کھانے کی بات کی تو اس کومذاق میں لیاگیا،ٹڈی دل پر ریسرچ کی جاسکتی ہے ،یہ بات سنجید ہ لی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -