وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظور

وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت ...
وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی پولیس افسران کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیاکہ کیا صوبائی پولیس سے وفاق میں آنے والوں کی نئی تقرری ہوتی ہے؟، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صوبے سے وفاق میں آنے والے پولیس ملازمین کی تقرری نئی ہوتی ہے۔

عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اپیل سماعت کےلئے منظور کرلی اورمقدمہ 3 ماہ کے بعد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ پولیس ملازمین اپنے گریڈ میں کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -