اب جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کا نام آئے گا وہاں وہاں ”خاتم النبین“ بھی لکھا جائے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اب جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کا نام آئے گا وہاں وہاں ”خاتم النبین“ بھی لکھا جائے ...
اب جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کا نام آئے گا وہاں وہاں ”خاتم النبین“ بھی لکھا جائے گا، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں موجودہ ایم این اے اور پی ایم ایل این گلف و مڈل ایسٹ کے سابق صدر چودھری نورالحسن تنویر نے ایک قرار داد پیش کی کہ جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کا نام آتا ہے وہاں وہاں ”ختم النبین“ ضرور لکھا جائے، خاص طور پر نصابی کتب میں آپ کے نام کے ساتھ ”خاتم النبین“ لازمی لکھنا اور بولنا قرار دیا جائے۔ چودھری نورالحسن تنویر کی یہ قرار داد بھاری اکثریت سے پاس ہوگئی اور اب جہاں بھی حضرت محمد ﷺ کا نام لکھا جائے گا وہاں ”خاتم النبین“ لکھنا ،پڑھنا اور بولنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نبی آخر الزماں، آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ نے اپنے آخری خطبہ کے دوران یہ واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ لہٰذا آپ ہی خاتم النبین ہیں جس پر ہمارا پکا ایمان ہے۔ اس قدر خوبصورت قرار داد پیش کرنے پر متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے لوگوں نے چودھری نورالحسن تنویر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -