کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہوں گے،عاصم سلیم باجوہ

کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہوں گے،عاصم ...
کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہوں گے،عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں۔ اس توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی 2 ارب 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرزنے اس دن کےلئے انتھک محنت کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -