ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا، نکاح کب ہوا؟ بڑا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار اور مقامی ویب سائب سے وابستہ اینکر کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شخص سامنے آگیا اور شمشیر بھٹی نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا کنول آفتاب کے ساتھ 2017 ء میں نکاح ہوا تھا لیکن اب وہ اسے قبول نہیں کررہیں اور ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر انہیں 10 کروڑ روپے کا نوٹس بھی بھیج رہے ہیں۔
لاہور کے رہائشی اور ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی نے کہا کہ اب وہ کنول آفتاب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، ان کی وکلاء کیساتھ ایپ پر کافی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں و ہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کئی سال پہلے کنول آفتاب نے ان کیساتھ شادی کی۔ ویڈیو میں موجود وکیل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب نے ان کے کلائنٹ کیساتھ 2017 میں نکاح کیا ہے اور اب اس بات سے مکررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنول آفتاب کو مبینہ طورپر ایک لیگل نوٹس بھیج دیاہے اور ہرجانے کا دس کروڑ روپے کا دعویٰ کردیا ہے ۔
@shamsherbhatti123 ##duet ##viralvideo ##foryoupage ##foforyoupage ##kashmirgroup @nabeelakram189 @shamsherbhatti324 @chachapakistani
♬ original sound - shamsherbhatti123
نیوز ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق موصوف کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور کئی لوگ اسے سسستی شہرت کے لیے ایک سٹنٹ قرار دے رہے ہیں، ایک صاحب نے لکھا کہ " کیا لطیفہ ہے"
ایک اور صارف نے لکھا کہ " خواتین کی عزت کریں"
کئی دیگر لوگوں نے ان صاحب کو کنول آفتاب کو نشانہ بنانے سے رکنے کامطالبہ کردیا اور ایک صارف نے اپنے ویڈیو پیغام میں مطالبہ کیا کہ " شمشیر بھٹی میں دو دن سے آپ کی ویڈیو دیکھ رہا ہوں، اگر آپ سچے ہیں تو قرآن پاک لیں اور کیمرے کے سامنے اس پر ہاتھ رکھ کر بات کریں، ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے ، ایسا ایسا نہیں کرسکتے تو میرے بھائی ، اس حدتک نہ جائیں"۔
@desi_mirza05 please yaar kisi ladki ki izzat ka sawal hai##duet ##tiktokpakistan ##sargodha ##mirzaspuad
♬ original sound - desi_mirza05
ان تمام لوگوں کی تنقید اور شواہد مانگنے کے مطالبات پر بھی ان صاحب نےہار نہیں مانی اور ایک مرتبہ پھر کیمرہ سنبھالا اور شمشیر بھٹی نے موقف اپنایا کہ " میری سپشیل ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو کہہ رہے ہیں کہ شمشیر بھٹی اور کنول آفتاب کا نکاح نہیں ہوسکتا، ایک بات بتائیں، کیا پیسہ سب کچھ نہیں کرواتا؟ اگر حقیقت کا آپ کو علم نہیں تو منہ بند رکھیں ، بہت جلد ایسے شواہد پیش کروں گا کہ آپ لوگ خود مانیں گے "۔
@shamsherbhatti123 ##viralvideo ##kashmirgroup ##foforyoupage @shamsherbhatti324 @nabeelakram189 @chachapakistani
♬ original sound - shamsherbhatti123