”اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

”اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری ...
”اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد ٹائیگر فورس نے کرایا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا برسات میں مثالی شجرکاری کرنی ہے، لوگوں کو احتیاط کرائیں تو وبا سے بچا جاسکتا ہے، ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، رضا کارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کا مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار 44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرا د کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 81 ہزار 307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں ہو گئی ہے جہاں تعداد 74 ہزار 70 ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 191، بلوچستان میں 9 ہزار 817، کے پی کے میں 23 ہزار 887، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزاد کشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں1365 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -