سی ڈی اے کی تنظیم نوکے فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت ،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی

سی ڈی اے کی تنظیم نوکے فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت ،فریقین کو جواب جمع ...
سی ڈی اے کی تنظیم نوکے فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت ،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی تنظیم نوکے کابینہ کے فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت کے دوران فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سی ڈی اے کی تشکیل نو سے متعلق مختصر فیصلہ آج جاری کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کی تنظیم نوکے کابینہ کے فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اورممبر ایڈمن سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسارکیاکہ مجوزہ پلان سے وفاقی حکومت کیا کرناچاہتی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ مجوزہ پلان تاحال صرف ایک ایڈوائزری ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوئی ڈیپارٹمنٹ کسی وزارت کو جارہا ہے یا ابھی یہ ایک پلان ہے جس پر کام ہونا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سی ڈی اے سے متعلق اس طرح کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ترمیم تک سی ڈی اے ڈیپارٹمنٹس کسی وزارت کے تحت نہیں کئے جاسکتے ،اس لیٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کابینہ سی ڈی اے کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ،ممبرایڈمن سی ڈی اے نے کہاکہ ابھی تک اس لیٹر پر کوئی کام نہیں ہوا بلکہ یہ تاحال ہمیں ملابھی نہیں ،عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ سی ڈی اے کی تشکیل نو سے متعلق مختصر فیصلہ آج جاری کرینگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -