اداکار اور اینکر پرسن ” واسع چوہدری “ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا

اداکار اور اینکر پرسن ” واسع چوہدری “ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا
اداکار اور اینکر پرسن ” واسع چوہدری “ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار اور اینکر پرسن واسع چوہدری نے بھی کورونا کو شکست دے دی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان واسع چوہدری نے چند دن قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ منفی آ گیاہے اور وہ صحت یاب ہو گئے ہیں ، واسع چوہدری میں بھی رواں ماہ 8 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔واسع چوہدری نے صحت یابی کے لیے دعاو¿ں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب گلوکار ابرار الحق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیاہے اور دونوں رہنما قرنطینہ مکمل کر نے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔

یار دہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار 44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرا د کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 81 ہزار 307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں ہو گئی ہے جہاں تعداد 74 ہزار 70 ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار 191، بلوچستان میں 9 ہزار 817، کے پی کے میں 23 ہزار 887، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزاد کشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں1365 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

مزید :

تفریح -