ایشیاءکپ کیلئے پی ایس ایل 6 کی قربانی، پی سی بی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

ایشیاءکپ کیلئے پی ایس ایل 6 کی قربانی، پی سی بی نے بھارت کو منہ توڑ جواب ...
ایشیاءکپ کیلئے پی ایس ایل 6 کی قربانی، پی سی بی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاءکپ کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی قربانی کو خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ایونٹ رواں سال ہی کسی نیوٹرل مقام پر کروانے کیلئے پر امید ہیں اور بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی تجویز پر غور کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایشیاءکپ کی رواں سال سری لنکا یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میزبانی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر یا اکتوبر میں مقابلے کروا سکتے ہیں، بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹ میں ایک بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ستمبر، اکتوبر کی ونڈو ہمارے لئے موزوں نہیں، پی سی بی آئندہ سال فروری، مارچ میں ہونے والی پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرکے ایشیاءکپ کی میزبانی کر لے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی لیگ کے تو پلے آف میچز ملتوی کرنا پڑے تھے لیکن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک میچ بھی نہیں کھیلا جا سکا، بھارت اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے التواءکا منتظر ہے تاکہ اپنی لیگ کیلئے کوئی راستہ تلاش کر سکے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -