سنتھیا رچی کس طرح فوج کا نام استعمال کرکے ویزا حاصل کرتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی پاکستان میں موجود امریکی بلاگرسنتھیا ڈی رچی کا ویزا ختم ہوچکا ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں موجود تمام غیرملکیوں کے ویزوں میں اگست کے آخر تک ازخود اضافہ ہوچکا ہے لیکن پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آگئی ہیں کہ ویزے کی توسیع اور دیگر معاملات کے حل کے لیے سنتھیاڈی رچی کیسے فوج کا نام استعمال کرکے اپنا کام نکلواتی رہی تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خاتون کے دعووں کی آئی ایس پی آر کی طرف سے تردید آچکی ہے۔
دفاعی تجزیہ نگار لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر ان کی درخواست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" سنتھیا ڈی رچی نے اپنے ویزا کی تجدید کی درخواست میں لکھا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر فلمیں بناتی ہے۔اس درخواست کیساتھ اسنے آئی ایس پی آر اور کے پی کے گورنمنٹ کےخطوط بھی منسلک کیے ہیں جوشروع سے ہی ویزوں کےجاری کرنے میں ممد رہےہیں ".
وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست کی شیئرکی گئی کاپی میں سنتھیا ڈی رچی نے موقف اپنایا کہ انہیں مارچ 2019 میں ملٹی پل انٹری بزنس ویزا جاری کیاگیا تھا جوایک سال کے لیے قابل استعمال تھا، ا س وقت میں اور میری کمپنی ملک میں مختلف فلمی منصوبوں پر آئی ایس پی آر اور خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ کام کررہی ہیں، درخواست دینے تک ہم آئی ایس پی آر اور واک ابائوٹ فلمز سے مکمل دستاویزات حاصل کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ویزہ کی مدت میں مزید توسیع لی جاسکے تاہم اس میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، میں آپ کی بہت ممنون ہوں گی اگر آپ میرے ویزہ میں عارضی طورپر ایک ماہ کی توسیع کردیں، اسی دوران دستاویزات مکمل ہوجائیں گی جو میں متعلقہ حکام کو جمع کروا کر روایتی طورپر اپنےویزہ میں ایک سال کی توسیع حاصل کرسکوں گی ۔ انہوں نے مزید لکھاکہ اگر اس سلسلے میں مجھے ذاتی طورپر کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پیش ہونے کی بھی ضرورت ہے تومجھے ایسا کرکے خوشی ہوگی، آپ کام آگے بڑھائیں، میں آپ کو یہ دستاویزات بھجوا رہی ہیں اور لکھی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے پاسپورٹ کاپی ،ویزا کاپی ، اینٹری سٹیمپ، پچھلے ویزے کی توسیع کے سلسلے میں دیئے گئے آئی ایس پی آر کے لیٹر کی کاپی اور جاری پراجیکٹ کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کے خط کی کاپی "۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئی ایس پی آر ان کیساتھ کام کرنے کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرچکی ہے تاہم اس پر بھی سنتھیا ڈی رچی خاموش نہ رہیں اور ٹوئٹر پر لکھا کہ " اوہ ، نو ، پہلے سی آئی اے اور اب آئی ایس پی آر نے میرے ان کیلئے کام کرنے کی تردید کردی ، آپ کا موقف ہے کیا ہے، بہت سے غیرملکی آئی ایس پی آر کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں"