سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ
سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعد کیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی سے 5 ماہ بعد اختلافات ختم اور غلط فہمیاں دورکرلی گئیں، جس کے بعد شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعدشہرام ترکئی کوکابینہ میں شامل کرنیکافیصلہ کیا گیا، دوسرے مرحلے میں سابق وزیرعاطف خان کو وزارت واپس دینے کیلئے لابنگ شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں،جوپارٹی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کرے گا، اس کی بھرپور عزت کریں گے۔

خیال رہے جنوری میں اختلافات کی بنیادپرشہرام ترکئی،محمدعاطف،شکیل احمد سے قلمدان لئے گئے تھے ، برطرف وزراپر کابینہ کے فیصلوں سے اختلاف اور پریشر گروپ بنانے کا الزام تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -