گوگل اب آپ کی کون سی معلومات خودبخود ڈیلیٹ کر دے گا؟

گوگل اب آپ کی کون سی معلومات خودبخود ڈیلیٹ کر دے گا؟
گوگل اب آپ کی کون سی معلومات خودبخود ڈیلیٹ کر دے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے اب صارفین کی ایک سال کے دوران ریکارڈ کی گئی کچھ معلومات خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کمپنی کے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی بلاگ پرگزشتہ روز ایک مضمون میں گوگل کے مصنوعات میں صارفین کی پرائیویسی میں کچھ تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کے مطابق اب صارفین کو کمپنی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تمام معلومات کو تین یا 18 مہینے کے دورانئے کے دوران خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد رواں ماہ سے گوگل نے ڈیفالٹ سیٹنگز کو مینوئل سے ہٹا کر خودکار طریقے یعنی آٹو ڈیلیٹ پر منتقل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب صارفین کی معلومات مخصوص وقت کے بعد نئی سیٹنگ کے مطابق خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔ اس کنٹرول کے بعد بھی صارفین کے پاس مینوئل طریقے سے یعنی اپنی مرضی سے معلومات ڈیلیٹ کرنے کا آپشن موجود رہے گا یعنی صارفین گوگل کی ریکارڈ شدہ معلومات کو ہمیشہ کیلئے بھی رکھ سکتے ہیں۔


گوگل کے نئے نظام کے تحت کسی بھی صارف کی لوکیشن ہسٹری اب خود بخود 18 مہینے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گی مگر صارف کو اسے آن کرنا پڑے گا۔ویب اور ایپ کے استعمال کا ریکارڈ بھی اب خود بخود 18 مہینے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گا، موجودہ تمام صارفین کو اس نئے آپشن کے بارے میں ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اس نئے نظام کے تحت جلد ہی یوٹیوب ایپ کا ریکارڈ نئے صارفین اور ہسٹری کو پہلی مرتبہ آن کرنے والے صارفین کیلئے خود بخود 36 ماہ بعدخودبخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ اب صارفین جو چاہتے ہیں کہ گوگل ان کی کچھ ایکٹیویٹیز کو ریکارڈ کرے، انہیں پہلے سیٹنگز میں جاکر اس آپشن کو آن کرنا ہو گا، یہ بالکل ویسے ہی ہوگا جیسے لوکیشن کو ریکارڈ کرنے کیلئے صارفین کو پہلے گوگل کو اجازت دینا پڑتی۔