” میں نے امریکہ کے دور ے پر نوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا “ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعدادو شمار خود پیش کر دیئے

” میں نے امریکہ کے دور ے پر نوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا “ عمران خان نے ...
” میں نے امریکہ کے دور ے پر نوازشریف اور زرداری سے کم خرچ کیا “ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعدادو شمار خود پیش کر دیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرے بیانات میں مستقل مزاجی ر ہی ہے ،ہماری حکومت کوروناوائرس کے معاملات پرکبھی کنفیوزنہیں ہوئی،ہم نے13مارچ کولاک ڈاو¿ن کیا،اس کے بعدسے میراایک بیان دکھا دیں جس میں تضادہو،کہ امریکادورے پرنوازشریف اورزرداری سے کم خرچ کیا، زرداری کے دورہ امریکاپر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، نوازشریف کے امریکادورے پر11لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، شاہدخاقان عباسی نے7لاکھ ڈالرمیں دورہ کیالیکن میں نے امریکاکادورہ ایک لاکھ 62ہزارڈالرمیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسالاک ڈاو¿ن کرنے کاکہاجارہاتھا، بھارت میں کوروناتیزی سے پھیل رہاہے، ، بھارتی حکومت نے ہمیں دیکھ کرلاک ڈاو¿ن کیا، نیویارک ٹائمزنے لکھابھارت میں لاک ڈاو¿ن سے غریب متاثرہوا،بھارت کی سڑکوں پرلوگ مرگئے، بھارت میں کوروناوائرس کاپھیلاو¿ پاکستان سےزیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کوکہتاہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی، ساری دنیاکہہ رہی ہے لاک ڈاو¿ن سے نقصان ہوا، امریکامیں لاکھوں لوگ مرے اب لاک ڈاو¿ن کھول رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک لاک ڈاو¿ن برداشت نہیں کرسکے، ہم نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کیا،اگلامرحلہ مشکل ہے، احتیاط نہ کی توہسپتالوں پردباو¿بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکراناسب پرلازم ہے، کوروناکی وجہ سے4ہزاراموات ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاو¿ن کریں گے، این سی اوسی میں اپنی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،این سی اوسی میں یومیہ بنیادوں پرڈیٹااکٹھاکیاجاتاہے، پاکستان میں وینٹی لیٹرزسے متعلق ڈیٹانہیں تھا، این سی اوسی نےوینٹی لیٹرزسے متعلق ڈیٹااکٹھاکیا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ اگردنیا میں کسی ملک کے فیصلوں میں کنفیوژن نہیں تھی تووہ پاکستان تھا،مودی نے لاک ڈاو¿ن ہمارے بعدکیا،ہم نے ایک طرف کورونااوردوسری طرف بھوک سے بچناہے،ہمارے پاس دہری مشکل ہے،پاکستان میں کچی آبادیاں ،غریب بستیاں ہیں۔

وزیراعظم نے ٹڈی دل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مل کرٹڈی دل کامقابلہ کرے گی،ٹڈی سے متعلق کئی چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں، ،ٹڈی دل پاکستان میں خطرناک ثابت ہوسکتاہے، ٹڈی دل کے حوالے سے 31جنوری سے ملک میں ایمرجنسی نافذہے،ٹڈیوں کے تدارک کیلئے این ڈی ایم اے کومکمل اختیارات دیے ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ میرے بیانات میں مستقل مزاجی ر ہی ہے ،ہماری حکومت کوروناوائرس کے معاملات پرکبھی کنفیوزنہیں ہوئی،ہم نے13مارچ کولاک ڈاو¿ن کیا،اس کے بعدسے میراایک بیان دکھا دیں جس میں تضادہو،ہم نے اقدامات کیے کہ لوگ لاک ڈاو¿ن میں بھوک سے نامریں، صوبوں نے کوروناسے متعلق خودہی اقدامات شروع کیے،ہماراماحول ووہان اورمغربی ممالک سے مختلف ہے، پاکستان میں 36کوروناکیسزپرلاک ڈاو¿ن کیاگیا،

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکادورے پرنوازشریف اورزرداری سے کم خرچ کیا، زرداری کے دورہ امریکاپر 13لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، نوازشریف کے امریکادورے پر11لاکھ ڈالرخرچ ہوئے، شاہدخاقان عباسی نے7لاکھ ڈالرمیں دورہ کیالیکن میں نے امریکاکادورہ ایک لاکھ 62ہزارڈالرمیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کیامقروض ملک کواتنے اخراجات کرنے چاہئیں تھے؟ قرضے لیے جاتے رہے اورشاہانہ اخراجات کم نہ کیے، وزیراعظم ہاو¿س کے اخراجات اورعملہ کم کیا، ہم نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -