وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو ہلاک قرار دینے کے بعدزبان پھسلنے سے شہید قرار دے دیا؟

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو ہلاک قرار دینے کے بعدزبان پھسلنے سے شہید قرار ...
وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو ہلاک قرار دینے کے بعدزبان پھسلنے سے شہید قرار دے دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مارد یاگیا، شہید کردیاگیا تاہم بعد ازاں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم کی زبان پھسل گئی جس کی وجہ سے منہ سے شہید نکل گیا" اسامہ بن لادن کوشہید کہنا واضح طورپر زبان پھسل جاناہے"۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نےبھی کہا کہ دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم اور پاکستان کا عزم اٹل ہے ، وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کیلئے دو مرتبہ لفظ قتل(Killed) استعمال کیا۔ 

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے ۔ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی ،میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ بر ا بھلا بھی ہمیں کہیں۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ،اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار دیا، شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں برا بھلا کہا ۔ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کسی کو مار رہا ہے اور ہمیں نہیں بتا یا ۔دہشت گردی کے خلاق جنگ میں ستر ہزار پاکستانی ان کی جنگ میں مر چکے ۔اس کے بعد ڈرون حملے ہوئے اورپاکستانی حکومت کہہ رہی تھی کہ ہم مذمت کر رہے ہیں ۔اس وقت ایک امریکی سینیٹرنے ایڈمرل مولن سے سوال کیا کہ جب پاکستان مذمت کرتا ہے تو آپ ڈرون حملے کیوں کرتے ہیں ؟ ۔جواب میں ایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔

حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دینا واضح طورپر زبان پھسل جانا ہی ہے ۔

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کی اورلکھا کہ "وزیراعظم کی آج کی قومی کی قومی اسمبلی میں تقریرکے حوالے سے ، یہ واضح ہے کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کے لیے دو مرتبہ لفظ "ہلاک یا قتل " استعمال کیا، ان کے بیان کو اندرون یا بیرون ملک سے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم اور پاکستان کا موقف اٹل ہے ،اور اس خطرے کے خاتمے کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک سے ہمارا ٹریک ریکارڈ بہتر ہے "