قومی کرکٹر محمد حفیظ کا پی سی بی کی جانب سے کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا پی سی بی کی جانب سے کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت ...
قومی کرکٹر محمد حفیظ کا پی سی بی کی جانب سے کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی نیوز چینل جی این این نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے تحت کورونا ٹیسٹ کے لیے محمد حفیظ کے پیر کو لیے گئے نمونوں کا دوبارہ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔پی سی بی کل دوبارہ محمد حفیظ کے نئے سمپلز کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرائے گا ۔

تفصیل کے مطابق پی سی بی نے شوکت خانم لیبارٹری سے محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا جس کے بعد محمد حفیظ نے چغتائی لیب سے اپنا دوبارہ ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی تھی ۔اس پرپی سی بی نے فیصلہ کیا کہ محمد حفیظ کا نئے نمونوں کے ساتھ دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کی تجویز کردہ لیبارٹری سے محمد حفیظ کے پرانے نمونوں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔

مزید :

کھیل -