سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،شہباز شریف نے نعرہ مستانہ بلند کر دیا

سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،شہباز شریف نے نعرہ ...
سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،شہباز شریف نے نعرہ مستانہ بلند کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخوا میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سال کے بدترین معاشی بحران کا تقاضا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی ناگزیر ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھایا جائے، عام مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کیاجائے،حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے کہ عام مزدور، فیکڑی اور مل ملازمین کی اجرت بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اور دیگر مراعات سے صنعت وفیکٹری کو مدد دے کر یہ کام کرسکتی ہے، سرکاری ملازمین اور مزدوروں کوحالات کےرحم وکرم پرچھوڑاگیاتومزید نقصان ہوگا ۔شہباز شریف کاکہناتھا کہ تنخواہیں نہ بڑھانےسےفائدے کی بجائے نقصان زیادہ ہوگا، حکومت اس بات کو سمجھے۔

مزید :

قومی -