محمد رضوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جگہ کسے وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

محمد رضوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جگہ کسے وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے؟ ...
محمد رضوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جگہ کسے وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں منتخب محمد رضوان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی جگہ روحیل نذیر کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کرنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے متبادل کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہونے والے بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کا کورونا ٹیسٹ بھی کر لیا ہے۔ بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز اور موسیٰ خان کو 29 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کرنے کیساتھ ہی متبادل کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا تھا جبکہ محمد رضوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روحیل نذیر کو بھی بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن کا جمعہ کے روز دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور ان کی رپورٹس سے متعلق ہفتے کے روز اعلان کیا جائے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ کے حامل تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ محمد حفیظ کی جانب سے نجی لیباری سے کرائے گئے ٹیسٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی اور اسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

اگرچہ پی سی بی محمد حفیظ کے اس اقدام سے ناراض ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے محمد حفیظ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اس معاملے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ان کے اس اقدام سے پاکستان کے ٹیسٹنگ کے نظام پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں تاہم جواب میں محمد حفیظ نے موقف اختیار کیا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خاصے دباﺅ میں تھے اور اس وجہ سے ہی انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا۔

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کا یقین کرنا چاہتا تھا کہ میں اور میرے اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں جبکہ نجی لیباٹری سے ٹیسٹ کی رپورٹ ملنے کے بعد پی سی بی کے ایک افسر سے رابطہ بھی کیا لیکن ان کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے کے بعد ہی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مزید :

کھیل -