”وزیراعظم نے اس سر زمین پر دہشت گردی پھیلانے والے کو شہید قرار دے دیا “

”وزیراعظم نے اس سر زمین پر دہشت گردی پھیلانے والے کو شہید قرار دے دیا “
”وزیراعظم نے اس سر زمین پر دہشت گردی پھیلانے والے کو شہید قرار دے دیا “

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ،وہ شخص اس سرزمین پر دہشت گردی پھیلانے والا ہے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ فر مائشی تقریر تھی اور اس کی زبان بھی فرمائشی تھی،آج کی تقریر میں ان کی ٹون اور کہنا کہ کسی سے جھگڑا نہیں ہے،کابینہ میں ایک وزیر اگر چار چار وزیروں کی پگھ اتارے تو پھر ٹون ایسی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ تو بڑھی نہیں لیکن کورونا کی ایکسپورٹ بڑھ گئی ،آسٹریلیا کہتا ہے کہ ہمارے ہاں کورونا پاکستان سے آرہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ کرسی پر ہیں یہ تباہی ختم نہیں ہو گی جو تباہی ان کی صورت میں نازل ہوئی ہے ،اس کو ریورس کرنا ہے تو ان سے جان چھڑائیں ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جو کچھ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا وہ حقیقت سے بہت دور ہے ،قوم کو اصلیت کا پتہ چل چکا ہے ۔

مزید :

قومی -