"وزیر اعظم کی آج کی تقریر ہمارے لیے نہیں، سلیکٹرز کیلئے تھی"

"وزیر اعظم کی آج کی تقریر ہمارے لیے نہیں، سلیکٹرز کیلئے تھی"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ " پاکستان کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا وزیر اعظم الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے۔ آج یہ تقریر ہمارے لیے نہیں تھی، خواجہ آصف کیلئے بھی نہیں تھی، یہ تقریر سلیکٹرز کیلئے تھی۔"

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو مناظرے کا بھی چیلنج دے دیا اور کہا کہ وزیر اعظم پارلیمںٹ یا ٹی وی پر مناظرہ کرلیں اور اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیں تاکہ ان کی تقریر میں دہرائے جانے والے جھوٹوں کی حقیقت عوام کے سامنے لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کے پاس کورونا سے نمٹنے کیلئے پہلے روز نہ کوئی پلان تھا اور نہ ہی آج تین سے چار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پلان ہے۔

مزید :

قومی -