66 سالہ اداکار نے 27 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کرلی

66 سالہ اداکار نے 27 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کرلی
66 سالہ اداکار نے 27 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 66سالہ امریکی اداکار ڈینس کویڈ نے 27سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی کا نام لورا سیوئی ہے ۔ ڈینس اور لورا 4ہفتے قبل خفیہ طور پر سانتا باربرا کے سیاحتی مقام پر چلے گئے اور وہاں 2جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ پیپل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے اتنی کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کے متعلق پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”لورا کا مجھ سے 39سال چھوٹا ہونا کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم باہمی محبت کو تج دیں اور ایک دوسرے کا ہونے سے انکار کر دیں۔“
ڈینس کا کہنا تھا کہ ”لورا اور میں وقت اور عمر کی قید سے آزاد ہیں۔ ہم میاں بیوی ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ یہی بات ہمارے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ عمروں میں فرق ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔“ اس حوالے سے لورا کا کہنا تھا کہ ”ڈینس کی پختہ ذہنی سے مجھے طاقت ملتی ہے۔ جس طرح کی دانشمندی ڈینس میں ہے، وہ مجھے خوداعتمادی دیتی ہے۔ “اس نوبیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ہندی مون پر جا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -